مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بسیج مستضعفین اور رضاکار فورس ادارے کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں پر مبنی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی پابندیاں ایران کے لئے برکت کا باعث ہیں اور ایران نے اقتصادی پابندیوں کے سائے میں گذشتہ تیس برسوں میں ترقی کی ہے اور مزید ترقی کرےگا۔جنرل نقدی نے سپاہ کی بعض کمپنیوں پر پابندی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے اس اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہے دشمن اپنے نیم جان بدن کو زندہ رکھنے کے لئے اس قسم کی حرکت کا ارتکاب کرتا ہے نقدی نےکہا کہ اقتصادی پابندیاں ایران کے لئے خیر و برکت کا باعث ہیں اقتصادی پابندیوں کے زیادہ ترمنفی اثرات پابندی لگانے والے ممالک کو بھگتنا پڑیں گے جنرل نقدی نے کہا کہ پابندی لگانے والے ممالک کے درمیان اب اختلاف پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان پابندیوں کی کوئی وقعت نہیں ہے کیونکہ جن جیزوں پر انھوں نے پابندی عائد کی ہے انھیں چیزوں کو فروخت کرنے کے لئے ہمیں لسٹ فراہم کرتے ہیں۔
محمد رضا نقدی
اقتصادی پابندیاں ایران کے لئے برکت کا باعث ہیں// اقتصادی پابندیاں عائد کرنے والوں میں اختلاف
بسیج مستضعفین ادارے کے سربراہ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں پر مبنی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی پابندیاں ایران کے لئے برکت کا باعث ہیں اور ایران نے اقتصادی پابندیوں کے سائے میں ترقی کی ہے اور مزید ترقی کرےگا۔
News ID 1104163
آپ کا تبصرہ